Maktaba Wahhabi

118 - 306
میاں بیوی کے حقوق سوال۔شیخ صاحب! یہ واضح فرمادیں کہ شریعت نے بیوی کے خاوند پر اور خاوند کے بیوی پر کیا حقوق رکھے ہیں؟یا ہم یہ سوال کرسکتے ہیں کہ بیوی کے متعلقہ خاوند کی ذمہ داریاں کیاہیں اور خاوند کے متعلق بیوی کی ذمہ داریاں کیا ہیں؟قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرما دیں۔ جواب۔الحمدللہ،اسلام نے خاوند پر بیوی کے کچھ حقوق رکھے ہیں اور بیوی پر خاوند کے کچھ حقوق مقرر فرمائے ہیں۔بعض حقوق دونوں میں مشترک ہیں۔ہم بالاختصار ان کو بیان کریں گے: بیوی کے خاوند پر حقوق بیوی کے خاوند پر کچھ تو مالی حقوق ہیں،یہ تین ہیں(1)مہر،(2)نان ونفقہ،(3) رہائش۔اور کچھ غیر مالی حقوق ہیں۔بنیادی طور پر یہ بھی تین ہیں۔(1) بیویوں کے درمیان انصاف،(2) حسنِ معاشرت،(3) بیوی کو تکلیف نہ دینا۔ ٭ مہر:مالی حقوق میں سب سے پہلے مہر ہے۔یہ وہ مال ہے۔ جس کے ذریعے خاوند نے بیوی سے نکاح یا ازدواجی تعلق قائم کیاہے اور یہ خالص بیوی کا مال ہے۔یہ حق مرد کے ذمہ واجب ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: (وَآتُوا النِّسَاءَ صَدُقَاتِهِنَّ نِحْلَةً)[1] ’’اورعورتوں کو ان کے مہر راضی خوشی دے دو۔‘‘ مہر کو مشروع کرنے کامقصد نکاح کی اہمیت اور عورت کا اکرام واعزاز ہے۔ ٭ نان ونفقہ: سے مراد اُس کا کھانا،لباس اور ضروریات کا خیال ہے۔علماء کا اس بات پر اجماع ہے کہ بیوی کا نان ونفقہ خاوند پر واجب ہے۔بشرط یہ کہ عورت اپنا آپ خاوند کے سپرد کر
Flag Counter