Maktaba Wahhabi

92 - 306
چھوٹے بھائی کا نکاح بڑا بھائی کنوارہ ہوتو چھوٹے کے نکاح کا حکم سوال۔ایک نوجوان شادی کرنے کی پوزیشن میں ہے۔بدنی ومالی طاقت موجود ہے مگر مصیبت یہ ہے کہ اس کا بڑا بھائی ابھی تک غیر شادی شدہ ہے۔یہ بڑا بھائی اور دیگر عزیز واقارب چھوٹے کو بھی نکاح سے روکے ہوئے ہیں کہ جب تک تمہارا بڑا بھائی شادی کے بندھن میں بندھ نہیں جاتا تم بھی مت نکاح کرو۔یاد رہے کہ بڑا بھائی مالی مشکلات کا شکار ہونے کی وجہ سے شادی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ جواب۔اگر چھوٹا بھائی شادی پر قادر ہے اور بظاہر کوئی شرعی رکاوٹ نہیں ہے تو اسے محض اس وجہ سے شادی سے دور نہیں بھاگنا چاہیے کہ ابھی تک اس کا بڑا بھائی شادی کے مرحلہ سے گزر نہیں سکا ہے۔بڑے بھائی یا رشتہ داروں کے لیے قطعاً جائز نہیں کہ وہ اس کو نکاح جیسے مسنون عمل سے روکیں۔ہوسکتا ہے کہ وہ بڑے بھائی سے زیادہ نکاح کا ضرورت مند ہو اور شادی شدہ زندگی گزارنے کی بڑے سے بڑھ کر حاجت محسوس کرتا ہو۔ (عبداللہ جبرین)
Flag Counter