Maktaba Wahhabi

143 - 306
سے اچھے انداز اور نرم گفتار کے ذریعے وعدہ کر لے کہ جب اللہ رزق دے گا تو میں تمھیں دوں گا،وغیرہ۔ ہماری بات کو سچ جانتے ہوئے اس پر عمل کیجئے کیونکہ حسن خلق اور نرم گفتار اس تنگی کو ختم کرنے میں معاون ہوگی، جس نے آپ کو دن رات پریشان کر رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بیوی کو نصیحت اور دعوت دیجئے اور اسے سمجھانے کی کوشش کیجئے۔ لیکن اگر یہ سب کچھ کرنے اور پوری کوشش کے بعد بھی حالات بہتر نہ ہوں اور تم دونوں کے درمیان زندگی اجیرن بن کر رہ جائے تو پھر طلاق تو اسی صورت میں ہی ہوگی جب آپ سمجھیں کہ اب اکٹھے رہنا الگ رہنے سے زیادہ پریشان کن اور نقصان دی ہے۔ہم اپنی بات اس حدیث مبارکہ پر ختم کر رہے ہیں،امید ہے کہ آپ اس کو ٹھنڈے دل و دماغ سے پڑھیں گے۔ ’’سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا جسے صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین نے بھی دیکھا، ان کو اس کا پھرتیلااور خوش رنگ جسم بہت بھلا محسوس ہوا۔ وہ کہنے لگے اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا (پھرتیلااور جوان)آدمی تو جہاد فی سبیل اللہ میں ہونا چاہیےتھا۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’ اگر یہ اپنے بیوی بچوں کی روزی کے بندوبست میں نکلا ہے تو یہ اللہ کے راستے میں ہے اور اگر یہ اپنے بوڑھے والدین کی خدمت کے لیے نکلا ہے تو یہ اللہ کے راستے میں ہے اور اگر اپنی اور اپنے نفس کی خدمت کے لیے نکلا ہے تو یہ اللہ کے راستے میں ہے اور اگر یہ فخر اور تکبر کے لیے نکلا ہے تو شیطان کے راستے میں ہے۔‘‘ (علماء کمیٹی) کیا بیوی کا ٹیلی فون ٹیپ کر سکتا ہوں؟ سوال۔مجھے میرے محلہ کے بعض لوگوں نے بتایا ہے کہ میری بیوی میری عدم موجودگی میں ٹیلی فون پر کسی سے باتیں کرتی ہے، کیا اس حالت میں میں اپنی بیوی کا فون خفیہ پر ٹیپ کر سکتا ہوں یا اس پر ٹیپ لگا سکتا ہوں، تاکہ واپسی پر اس کی ساری باتیں سن سکوں یا یہ عمل غیر شرعی ہو گا؟
Flag Counter