Maktaba Wahhabi

304 - 306
وراثت عورتوں کو وراثت سے محروم کرنا سوال۔بعض قبائل عورتوں کو وراثت میں سے ان کا حصہ نہیں دیتے، اس کے متعلق آپ کیا کہتے ہیں؟ جواب۔جو قبائل عورتوں کو وراثت میں سے حصہ نہیں دیتے، وہاں کے قاضیوں (ججوں) کو چاہیے کہ وہ عورتوں کو وراثت میں حقدار بنانے کے لیے سختی کریں اور لوگوں کو اللہ کا یہ فرمان یاد دلائیں: (لِّلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ مِمَّا قَلَّ مِنْهُ أَوْ كَثُرَ ۚ نَصِيبًا مَّفْرُوضًا) [1] ’’ماں باپ اور خویش واقارب کے ترکہ میں مردوں کا حصہ بھی ہے اور عورتوں کا بھی(جو مال ماں باپ اور خویش واقارب چھوڑ کر مریں) خواہ وہ مال کم ہو یا زیادہ (اس میں) حصہ مقرر کیا ہوا ہے۔‘‘ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (النساء شقائق الرجال) [2] ’’عورتیں مردوں کی ہی مانند ہیں۔‘‘ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ حجۃ الوداع میں فرمایا: ’’عورتوں کے معاملہ میں اللہ سے ڈر جاؤ کیونکہ تم نے ان کو اللہ کی امان سے لیا ہے اور اللہ کے کلمہ سے اس کے ستر کو حلال کیا ہے اور تمھارا حق ان پر یہ ہے کہ تمھارے بستر پر( یعنی گھر میں) کسی ایسے شخص کو نہ آنے دیں جسے تم ناپسند کرتے ہو۔پھر اگر وہ ایسا کریں تو ان کو ایسی مار مارو جو سخت نہ ہو اور ان کا تم
Flag Counter