Maktaba Wahhabi

198 - 306
جواب۔اس معاملہ میں کوئی خاص سورت اور مخصوص دعا مسنون نہیں ہے۔لیکن آپ کی بہن کو اللہ سے دعا کرنی چاہیے،شاید کہ اللہ تعالیٰ اس کی مشکل کو آسان کردے۔وہ اللہ سے یوں دعا کرسکتی ہے: ٭ اللهم اذهب عنه الغضب (اے اللہ اس کا غصہ ختم کردے) ٭ اللهم أجعله حنونا حليما (اےاللہ اسے باحوصلہ،بردبار بنادے) ٭ اللهم أنزل عليه السكينة (اے اللہ اس پر سکینت نازل فرما) اور اسے چاہیے کہ اللہ کے پیارے پیارے ناموں کا واسطہ دے کر اللہ سے دعا کرے۔اسے پوری کوشش کے ساتھ دعائیں کرنا ہوں گی۔آپ کی بہن کو چاہیے کہ دعا کی قبولیت کے اوقات میں ضروردعا کرے،خصوصاً رات کے آخری پہر میں نماز تہجد میں دعائیں کرے،جمعۃ المبارک کے دن آخری گھڑی،سجدہ میں اور اگر موقع ملے تو میدان عرفات میں ضرور دعائیں کرے۔ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ آپ کی بہن کی مشکلات حل فرمائے،(آمین) وصلي اللّٰه علي نبينا محمد صلی اللّٰه علیہ وسلم (علماء کمیٹی سعودی عرب) بیوی اور بچوں کو مارنا سوال۔میں ایک شادی شدہ عورت ہوں۔اللہ نے مجھے بچے بھی عطا فرمائے ہیں۔میری مشکل یہ ہے کہ میرا خاوند جب بھی گھر آتا ہے تو غصہ کی حالت میں ہی داخل ہوتا ہے اور چھوٹی چھوٹی بات پر مجھے اور بچوں کو مارنا شروع کردیتا ہے۔اس بارے میں آپ اُسے کچھ نصیحت کریں گے؟ جواب۔ یہ آدمی اللہ کا نافرمان ہے اور شریعت کے بالکل منافی کام کررہا ہے کیونکہ اللہ نے خاوندوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی بیویوں کے ساتھ حسن ِ سلوک سے پیش آئیں بیوی اور بچوں کو یوں مارنا حسن سلوک اور بہترین برتاؤ کے زبردست منافی ہے کہ جب بھی خاوند گھر میں آئے تو غصے کی حالت میں آئے اور چھوٹی سی غلطی پر اپنی بیوی اور بچوں کو ڈانٹنا یا مارنا شروع کردے۔
Flag Counter