Maktaba Wahhabi

200 - 306
آداب ملاقات آدابِ ’’ملاقات ‘‘سنت کی روشنی میں کیا ہیں؟ سوال۔اللہ نے جو دین ہمیں عطا کیا ہے اس میں ہر چیز کے متعلق رہنمائی موجود ہے،ہرموقع پر بہترین اصول مہیا کیے گئے ہیں۔میرا سوال یہ ہے کہ کیا اسلام نے شادی کرنے والوں کو شبِ عروسی اور اسی طرح میاں بیوی کی ملاقات کے کچھ آداب سکھائے ہیں؟اور اگر سکھائے ہیں تو وہ مختصر بتلادیں،اللہ آپ کو دین ودنیا کی کامیابی نصیب فرمائے۔ جواب۔آپ کی یہ بات حقیقت پر مبنی ہے کہ دین اسلام نے ہرمرحلہ پر لوگوں کی رہنمائی کی ہے اور زندگی کے ہر میدان میں بہترین اور رہنما اصول وضع کیے ہیں۔ آپ نے جو سوال کیا ہے اس کا جواب شیخ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب’’آداب الزفاف في السننة المطهرة‘‘(یعنی سنتِ مطہرہ میں شب عروسی کے آداب) کے اندر انتہائی دلکش اورمختصر انداز میں دیا گیا ہے۔لہذا یہ کتاب پڑھیے اور اپنے سوال کا جواب حاصل کیجئے۔ نوٹ: مذکورہ کتاب ’’سنتِ مطہرہ اور آدابِ مباشرت‘‘ کے نام سے مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور،فیصل آباد نے شائع کی ہے،ترجمہ کی سعادت راقم الحروف کے حصہ میں آئی ہے۔
Flag Counter