Maktaba Wahhabi

165 - 306
اورتنگی برداشت کرے تو بہتر ہے،لیکن اگر بیوی کے ساتھ رہنا زیادہ مصیبت اوربڑی تنگی بن جائے تو پھر طلاق دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔(و اللّٰہ الموفق) (عبداللہ بن جبرین) خاوند بیوی کو شاگرد سے پردہ کروائے کہ نہیں؟ سوال۔ایک طالب علم بچپن سے اپنے اُستاد کے گھر آتا جاتا ہے۔کیا بلوغت کے بعد بھی اس کی آمدورفت جائز ہے۔یا اس کے استاد پر ضروری ہے کہ وہ اپنی بیوی کو پردے کا حکم دے؟خصوصاً جب شاگرد جوان ہو اور اس کے اُستاد کی بیوی بھی جوان ہو۔ جواب۔بعد از بلوغت پردہ کروانا ضروری ہے کیونکہ قرآن مجید میں ہے: (وَإِذَا بَلَغَ الْأَطْفَالُ مِنكُمُ الْحُلُمَ فَلْيَسْتَأْذِنُوا كَمَا اسْتَأْذَنَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ)[1] ’’اور تمہارے بچے جب بلوغت کو پہنچ جائیں تو جس طرح ان کے اگلے لوگ اجازت مانگتے ہیں انہیں بھی اجازت مانگ کرآنا چاہیے۔‘‘ (ابوالوفاء ثناء اللہ امرتسری)
Flag Counter