Maktaba Wahhabi

215 - 306
ماہواری ایام ماہواری میں ازدواجی تعلق؟ سوال۔ شیخ صاحب! اگر کوئی شخص ایام ماہواری میں اپنی بیوی سے ازدواجی تعلق قائم کر لیتا ہے تو اس پر کیا واجب ہے؟ براہ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں۔ جواب۔جو آدمی ایام ماہواری میں اپنی اہلیہ سے ازدواجی تعلقات قائم کرے وہ ایک دینار یا نصف دینار صدقہ کرے، یہ اس کے جرم کا کفارہ ہوگا۔یہ قول حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ جیسے جھوٹی قسم کا کفارہ ہے اسی طرح بعض گناہوں کا بھی کفارہ ہے۔یہ اس جرم کی تخفیف اور توبہ کے مکمل ہونے کا ذریعہ ہے۔ (عبدالرحمٰن سعدی)
Flag Counter