Maktaba Wahhabi

149 - 306
اس حال میں خاوند رات گزار دے تو صبح ہونے تک فرشتے اس(عورت) پر لعنت کرتے ہیں۔‘‘[1] اور فرمایا: ’’اگر میں نے کسی (انسان) کو دوسرے(انسان)کے لیےسجدہ کرنے کا حکم دینا ہوتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے، کیونکہ اس کا حق بہت زیادہ ہے۔‘‘[2] ’’مردعوتوں پر قوام (نگران )ہیں کہ جو کہ اللہ نے بعض پر فضیلت دی ہےاور اس لیے اپنے مالوں سے خرچ کرتے ہیں۔ پس نیک عورتیں اطاعت کرنے والی،(خاوند کی)غیر موجودگی میں حفاظت کرنے والی اللہ کی حفظ وامان سے۔ اور وہ عورتیں جن کی نا فرمانی کا انہیں ڈر ہے، ان کو نصیحت کرو اور ان کو بستروں میں الگ چھوڑدو اور انہیں مارو۔‘‘[3] اس آیت کریمہ میں اللہ نے واضح کیا کہ مرد عورتوں کے نگران ہیں،اگر وہ اس کی نافرمانی کریں تو یہ فعل ان کے لیے حرام اور باعث گناہ ہے۔ کیا بیوی کو اس کے ماں باپ کے گھر جانے سے روک دوں؟ سوال۔ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے مذہبی جذبات کا حامل ہوں۔ میری بیوی بھی شریف النفس ہے مگر میری مشکل یہ ہے کہ جب میری بیوی اپنے ماں باپ کے گھر جاتی ہے تو وہ اس کو دو طرح سے خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ٭میرے خلاف بھڑکاتے ہیں۔ ٭دین اسلام کے احکام کے خلاف اکساتے ہیں۔ لہذا جب بھی وہ اپنے ماں باپ کے گھر جاتی ہے تو ہمارے حالات خراب ہونا شروع ہو
Flag Counter