Maktaba Wahhabi

98 - 195
سے نکاح ہوا تو ان عمر 17 سال تھی۔[1] 9.حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا بھی بیوہ ہوکر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں آئیں ۔یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری نکاح تھا،جو ذیقعدہ7 ھ میں ہوا۔جبکہ آپ کی عمر مبارک 59 سال تھی۔[2] آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دو کنیزیں بھی تھیں جن کا مختصر بیان یہ ہے۔ حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا :ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا مصر سے شاہ مقوقس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ہدیۃً بھیجی تھیں ۔یہ 6 ہجری میں حاضر ہوئیں اور 16 ھ میں انتقال فرمایا۔آپ بڑی لائق اورباسلیقہ خاتون تھیں ۔انہیں کے بطن سے ابراہیم رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے۔ جو اٹھارہ ماہ زندہ رہ کر انتقال کرگئے۔[3] حضرت ریحانہ بنت شمعون رضی اللہ عنہما :آپ رضی اللہ عنہا خاندان بنی نضیر یا بنو قریظہ سےتھیں ۔[4]اور بطورکنیز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئی تھیں ۔ اور 10 ھ میں ان کا انتقال ہوگیا۔بڑی زیرک اور دانا تھیں ۔[5]مورخین نے ایک نام نفیسہ بھی بتایا ہے۔[6]زرقانی نے ایک چوتھی بھی لکھی ہے مگر نام نہیں بتایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کثرت ازدواج کے اسباب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سب نکاح کسی نفسانی خواہش کی بنا پر نہیں کیے بلکہ مشیئت الٰہی اور مامور من اللہ ہونے کی حیثیت سے کیے۔عالم شباب یعنی 25 سال سے50 سال کی عمرتو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بیوی سے بسر کی۔اوربیوی بھی وہ جو بیوہ ہونے کے علاوہ عمر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے 15 سال بڑی تھیں ۔صرف
Flag Counter