حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدیجہ رضی اللہ عنہا سے لافانی محبت
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندہ بیویوں کے متعلق کبھی جذباتِ رقابت نہیں پیدا ہوئے۔لیکن مرحومہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے متعلق میرے دل میں بعض اوقات رقابت کااحساس پیدا ہونے لگتاتھا[1]کیونکہ میں دیکھتی تھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ان سے بڑی محبت تھی۔اور ان کی یاد آپ کے دل کی گہرائیوں میں جگہ لیے ہوئے تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان سےیہ محبت بھی ان کے اخلاص ووفاو غیرہ کی بنا پر تھی۔
المختصریہ کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی گوناگوں مصروفیتوں اور بےشمار ذمہ داریوں کے باوجود اپنے خانگی تعلقات کو جس خوبی سے نبھایا۔تاریخ عالم اس کی نظیرپیش کرنے سے قاصر ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل نمونہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کے ساتھ محبت والفت میں ،تلطف اور دل داری میں ،ادائے حقوق ووفاداری میں ،تعلیم وتربیت میں ،تادیب واصلاح میں ،اور پھر مختلف بیویوں سے عدل وانصاف میں جو کامل نمونہ پیش کیا ہے،جب تک نسل انسانی کا وجود قائم ہے وہ دنیا کے لیے ایک شمع ہدایت کا کام دےگا۔
|