Maktaba Wahhabi

74 - 195
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور اس کی علامتیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تمام مخلوق سے زیادہ محبت کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ۔ 1. امام بخاری رحمہ اللہ اور مسلم رحمہ اللہ سیدنا انس سے روایت کرتےہیں کہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’جس شخص میں تین خصلتیں ہوں ، وہ ایمان کی لذت سے بہرہ مند ہوگا۔ اللّٰہ تعالی اور رسول اسے سب سے زیادہ پیارے ہوں ، جس سے محبت کرے صرف اللّٰہ تعالی کی رِضا کے لیے کرےاور کفر کی طرف پلٹنے کو اسی طرح نا پسند کرے جس طرح آگ میں پھینکے جانے کو ناپسند کرتا ہے ۔‘‘[1] 2. ایک صحابی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئےاور عرض کی: یارسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں آپ کو اپنی جان و مال اور اہل و عیال سے زیادہ محبوب رکھتا ہوں ،جب گھر میں ہوتا ہوں اور شوقِ زیارت بے قرار کرتا ہے تو دوڑا آتا ہوں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار کرکے سکون حاصل کرلیتا ہوں ۔ لیکن جب میں اپنی اور آپ کی موت کو یاد کرتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ آپ تو جنت میں انبیاے کرام کے ساتھ اعلیٰ ترین درجات میں ہوں گے، میں جنت میں گیا بھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تک نہیں پہنچ سکوں گا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دیدا ر سے محروم رہوں گا تو بے چین ہوجاتا ہوں ۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی:﴿وَمَن يُطِعِ اللَّہ وَالرَّ‌سولَ فَأُولـٰئِكَ مَعَ الَّذينَ أَنعَمَ اللَّہ عَلَيہم مِنَ النَّبِيّـۧنَ وَالصِّدّيقينَ وَالشُّہداءِ وَالصّـٰلِحينَ ۚ وَحَسُنَ أُولـٰئِكَ رَ‌فيقًا﴾( سورة النساء :69)جو لوگ اللّٰہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کریں گے وہ ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر اللّٰہ نے انعام فرمایا ہے ۔ یعنی انبیا ، صدیقین ، شہدا اور صالحین ، کیسے اچھے ہیں یہ رفیق جو کسی کو میسر آئیں ۔‘‘[2] 3. ربیعہ بن کعب اسلمی کہتے ہیں : ’’میں رات کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وضو کاپانی لاتا تھا، ایک رات آپ نے فرمایا : ربیعہ کسی چیز کی
Flag Counter