Maktaba Wahhabi

96 - 195
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم ایك شوہر كی حیثیت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں کل گیارہ نکاح کیے جن کی تفصیل درج ذیل ہے: 1.سب سے پہلا نکاح حضرت خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا سے ہوا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 25سال اور حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی عمر 40 سال تھی۔[1] 2.دوسرا نكاح حضرت سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا سے ہوا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 50 سال کو پہنچ چکی تھی اور حضرت سودہ بھی 50 سال ہی کی تھیں ۔یہ نکاح حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے انتقال کے بعد ہوا۔[2] 3.تیسرا نکاح حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہواجو درحقیقت منجانب اللہ تھا۔کیونکہ صحیحین میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ’’میں تین شب تجھے خواب میں اس طرح دیکھتا رہا کہ ایک فرشتہ حریرسفید کے پارہ پر تیری تصویرکومیرے سامنے لاتا تھا کہ یہ آپ کی بیوی ہے۔میں تصویر کا پردہ اٹھا کرچہرہ دیکھتا تھا جو بالکل تیرا ہی چہرہ ہوتا تھا۔میں یہ دیکھ کر کہہ دیاکرتا تھا کہ اگر یہ اطلاع اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہے تو وہ خود ہی اسے پورا بھی کردےگا۔‘‘[3]
Flag Counter