Maktaba Wahhabi

97 - 195
4.چوتھا نکاح حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا بنت عمر رضی اللہ عنہ سے ہوا یہ بیوہ ہوکر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں آئیں ۔[1] 5.پانچواں نكاح حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا سے ہوا،یہ بھی بیوہ تھیں ۔بعدنکاح صرف تین ماہ زندہ رہیں ۔[2] 6.ام سلمہ رضی اللہ عنہا بھی بیوہ ہوکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں آئیں ،یہ قدیم الاسلام تھیں ۔[3] 7.اُم حبیبہ رضی اللہ عنہا بنت ابی سفیان بھی قدیم الاسلام تھیں ۔ان کا شوہر عبداللہ بن جحش مرتد ہوگیا تھا۔یہ حبشہ ہی میں تھیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کا پیغام بھیجا۔نجاشی امیر حبشہ رضی اللہ عنہ نےخطبہ پڑھا۔اور خالد بن سعید رضی اللہ عنہ وکیل حضرت اُم حبیبہ رضی اللہ عنہا نے ایجاب و قبول کیا اور وہیں نکاح ہوا۔[4] اُم حبیبہ رضی اللہ عنہا کو رات ہی خواب میں کسی نے ’’ام المومنین‘‘ کہہ کر پکارا تھا۔وہ اس پر حیران تھیں کہ صبح ہی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے شادی کا پیغام مل گیا۔ 8.زینب بنت حجش رضی اللہ عنہا مطلقہ ہوکرحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں آئیں ۔ ان کی پہلی شادی حضرت زید رضی اللہ عنہ سے ہوئی تھی جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کےمتبنیٰ(منہ بولےبیٹے)مشہور تھے۔اللہ تعالیٰ نے رسم تبنیت(یعنی منہ بولےبیٹے کے حقیقی بیٹا کی مانند ہونے کی رسم)کو توڑ کر حکماً حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اس نکاح پر مجبور کیا۔بوقت نکاح حضرت زینب رضی اللہ عنہا کی عمر 36 سال تھی۔[5] 9.حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا بھی بیوہ تھیں ،بوقت نکاح ان کی عمر20 سال کی تھی۔یہ بڑی عابدہ اور زاہدہ تھیں ۔[6] 10.حضرت صفیہ بنت حییيّ رضی اللہ عنہا حضرت ہارون علیہ السلام کی نسل سے تھیں ،دو دفعہ بیوہ ہوئیں ۔جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter