سے بہرہ ور ہوکر مفسرین کرام و محدثین عظام کے درجہ پر فائز ہوئے۔ اللہ کی رضا مندی کے مستحق ٹھہرے اور جنت کی ضمانت ان کا مقدر بن گئی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بچوں پر رحم دلی کے کئی مظاہر و واقعات صحابہء کرام رضی اللہ عنہم نے بیان فرمائے ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں ۔
1.بچوں پر رحم کرنےکا حکم دیا
بچوں کے بارے میں پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں ارشاد فرمایا:
’من لم يرحمْ صغيرَنا،ويعرف حَقَّ كبيرِنا، فليس منا‘[1]
ترجمہ:’’ جس نے چھوٹوں پر رحم نہیں کیا اور بڑوں کا حق نہیں پہچانا تو وہ ہم میں سے نہیں ۔ ‘‘
ایک حدیث میں رحم کرنے والوں کی یہ فضیلت بیان ہوئی ہے:
’الراحمون يرحمہم الرحمن، ارحموا من في الأرض يرحمكم من في السماء‘[2]
ترجمہ: ’’رحم کرنے والوں پر رحمٰن رحم فرماتا ہے، لہٰذا ان پر رحم کرو جو زمین میں ہیں تم پر وہ رحم فرمائے گا جو آسمان میں ہے۔ ‘‘
2.بچوں کے نام رکھنا:
ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کا اتنا خیال رکھتے تھے کہ بعض اوقات بچوں کا نام بھی رکھ دیتے تھے، جیسا کہ حدیث میں آتا ہے:
’عن أبي موسى رضي اللّٰہ عنہ قال:’وُلِدلي غلام، فأتيت بہ النبي صلى اللّٰہ عليہ وسلم، فسماہ إبراہيم، فحنَّكہ بتمرة، ودعا لہ بالبركة ودفعہ إليَّ‘[3]
|