Maktaba Wahhabi

183 - 195
كَبِدٍ حَرَّى أَجْرٌ[1] ترجمہ :’’ حضرت سراقہ بن جعشم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا:میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ ایک گم شدہ اونٹ میرے حوض پر آجاتا ہے جو میں نے اپنے اونٹوں (کوپانی پلانے)کے لئے (بنایا ،سنوارا اور)لیپا ہے۔اگر میں اس (گمشدہ اونٹ )کو پانی پلادوں تو کیا مجھے ثواب ملے گا ؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں ،حرارت محسوس کرنے والے ،جگر رکھنے والے ہر جانور(کو پانی پلانے)میں اجر وثواب ہے۔‘‘ ان احادیث سے معلوم ہوا کہ اپنے جانورں کے ساتھ دوسرے جانورں کا بھی خیال رکھنا چاہئے جانورں کی طاقت ے زیادہ بوجھ ڈالنے کی ممانعت عَنْ عَبْدِ اللّٰہ بْنِ جَعْفَرٍ، قَالَ:’أَرْدَفَنِي رَسُولُ اللّٰہ صَلَّى اللّٰہ عَلَيْہ وَسَلَّمَ خَلْفَہ ذَاتَ يَوْمٍ، فَأَسَرَّ إِلَيَّ حَدِيثًا، لَا أُحَدِّثُ بِہ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ، وَكَانَ أَحَبُّ مَا اسْتَتَرَ بِہ رَسُولُ اللّٰہ صَلَّى اللّٰہ عَلَيْہ وَسَلَّمَ لِحَاجَتِہ ہدَفًا، أَوْ حَائِشَ نَخْلٍ، قَالَ: فَدَخَلَ حَائِطًا لِرَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَإِذَا جَمَلٌ، فَلَمَّا رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰہ عَلَيْہ وَسَلَّمَ حَنَّ وَذَرَفَتْ عَيْنَاہ، فَأَتَاہ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰہ عَلَيْہ وَسَلَّمَ فَمَسَحَ ذِفْرَاہ فَسَكَتَ، فَقَالَ)مَنْ رَبُّ ہذَا الْجَمَل؟ لِمَنْ ہذَا الْجَمَلُ؟(فَجَاءَ فَتًى مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ: لِي يَا رَسُولَ اللَّہ! فَقَالَ)أَفَلَا تَتَّقِي اللَّہ فِي ہذِہ الْبَہيمَةِ الَّتِي مَلَّكَكَ اللّٰہ إِيَّاہا! فَإِنَّہ شَكَا إِلَيَّ أَنَّكَ تُجِيعُہ وَتُدْئِبُہ[2] ترجمہ ’’: سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے ساتھ سواری پر پیچھے بٹھا لیا اور خاموشی سے مجھے ایک بات بتائی جو میں کسی کو بھی نہیں بتاؤں گا ، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قضائے حاجت کے لیے چھپنے کی دو
Flag Counter