Maktaba Wahhabi

182 - 195
سفر میں جانورں کا حق اداکرنے کی تلقین اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کی بہت تاکید کی ہے کہ جب ہم سفر میں ہوں تو جانوروں کا خاص خیال رکھیں عَنْ أَبِي ہرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہ صَلَّى اللّٰہ عَلَيْہ وَسَلَّمَ:’إِذَا سَافَرْتُمْ فِي الْخِصْبِ، فَأَعْطُوا الْإِبِلَ حَظَّہا مِنَ الْأَرْضِ، وَإِذَا سَافَرْتُمْ فِي السَّنَةِ، فَأَسْرِعُوا عَلَيْھَا السَّيْرَ، وَإِذَا عَرَّسْتُمْ بِاللَّيْلِ، فَاجْتَنِبُوا الطَّرِيقَ، فَإِنَّھَا مَأْوَى الْہوامِّ بِاللَّيْلِ۔[1] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جب تم شادابی (کے زمانے) میں سفر کرو تو زمین میں سے اونٹوں کو ان کا حصہ دو اور جب تم خشک سالی (یا قحط زدہ زمین) میں سفر کرو تو اس زمین پر سے جلدی گزرو اور جب تم رات کے آخری حصے میں منزل کرو تو گزر گاہ سے ہٹ جاؤ کیونکہ رات کو وہ (راستے کی) جگہ حشرات الارض کا ٹھکانا ہوتی ہے،" (وہاں اپنی خوراک کے حصول کے لیے آتے ہیں ۔) جانوروں کو بغیر ارادے کے کھلانے کا اجر بھی مسلمان کوملتا ہے عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللّٰہ عَنْہ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہ صَلَّى اللّٰہ عَلَيْہ وَسَلَّمَ مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَغْرِسُ غَرْسًا أَوْ يَزْرَعُ زَرْعًا فَيَأْكُلُ مِنْہ طَيْرٌ أَوْ إِنْسَانٌ أَوْ بَھِيمَةٌ إِلَّا كَانَ لَہ بِہ صَدَقَةٌ [2] ’’انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کوئی بھی مسلمان جو ایک درخت کا پودا لگائے یا کھیتی میں بیج بوئے، پھر اس میں سے پرند یا انسان یا جانور جو بھی کھاتے ہیں وہ اس کی طرف سے صدقہ ہے۔‘‘ سُرَاقَةَ بْنِ جُعْشُمٍ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللّٰہ صَلَّى اللّٰہ عَلَيْہ وَسَلَّمَ عَنْ ضَالَّةِ الْإِبِلِ تَغْشَى حِيَاضِي قَدْ لُطْتُھَا لِإِبِلِي فَھَلْ لِي مِنْ أَجْرٍ إِنْ سَقَيْتُھَا قَالَ نَعَمْ فِي كُلِّ ذَاتِ
Flag Counter