ہمارے پیارے نبی جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
بچوں کے لئے رحمت
شعیب اعظم مدنی[1]
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت اتنی باکمال و کشادہ تھی کہ یہ رحمت تمام بنی نوع انسان کو شامل ہونے کے ساتھ ساتھ جانوروں اور چرند پرند الغرض تمام جہانوں کے لئے بھی روز روشن کی طرح واضح تھی۔ مندرجہ بالا موضوع کے عنوان کے مطابق بچوں کے لئے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت کے پہلو کے بارے میں چند امور کا ذکر پیش خدمت ہے۔لہٰذا جس طرح لوگوں کو عام طور پر رحمت و شفقت کی ضرورت ہوتی ہے اس سے کہیں بڑھ کربچوں کو خاص طور پر محبت، شفقت اور رحمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور سیرت کی کتابوں کا مطالعہ کرنے والے اس بات سے بخوبی آشنا ہیں کہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کے لئے سب سے زیادہ باعث رحمت تھے۔ جیساکہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں :
’ما رأيتُ أحداً كان أرحم بالعيال من رسول اللّٰہ صلى اللّٰہ عليہ وسلم ‘[2]
ترجمہ:’’ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ بچوں کے لئے رحم دل کوئی نہیں دیکھا۔ ‘‘
پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کے ساتھ ایک رحم دل والد کی طرح شفیق و مہرباں تھے، بچوں سے مذاق کرتے اور ان کی تربیت فرماتے۔اور یہ رحمت دو عالم کی خاص توجہ اور تربیت کا ہی نتیجہ تھا کہ وہ بچے بڑے ہوکر اخلاقِ حسنہ کا پیکر بنے، مومنوں کے لئے نرم دل اور کفار کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے، علم نبوی
|