آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک فاتح کی حیثیت
مولانا حکیم عبدالمجید سوہدری رحمہ اللہ( مولد1900- وفات 1959م)جماعت اہلحدیث کے مایہ ناز اور صف اوّل کے مصنف، معروف صحافی کی حیثیت رکھتے ہیں آپ نے مختلف موضوعات پر دادِ تحقیق دی ہے۔آپ کی انہی کاوشوں میں سے ایک مبارک کاوش سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کےمختلف پہلوؤں پر سیر حاصل بحث اور روشنی ہےجو آپ نے اپنی کتاب رہبر کامل میں تحریر فرمائی ہے۔
مذکورہ کتاب میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے 19 دلآویز پہلوؤں کا شاندار تذکرہ فرمایا ہے جسے مسلم پبلیکیشنز لاہور نے شائع کیا ہے۔مذکورہ 19 پہلوؤں میں سے آپ کی زندگی کے دو پہلوؤں ( 1.آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک فاتح کی حیثیت سے2.آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک شوہر کی حیثیت سے )پر مشتمل تحریر افادہ عام کےلیے سہ ماہی البیان میں شائع کی جارہی ہے۔
امید ہےقارئین اس سے مستفید ہوں گے۔
واللّٰہ من ولاء القصد
|