Maktaba Wahhabi

65 - 195
جمالِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا شوق و وارفتگی صدف صادق بشکریہ ماہنامہ محدث تمام تعریفیں اس ذات کے لیے ہیں جو ربّ ِکائنات ہے ،جس نے ارض و سما کی تخلیق کے بعد اس کی تدبیر کی ، جو ہر ایک کو رزق دینے والا ہے، جس نے ہمیں اشرف المخلوقات بنایا، جس نے ہماری راہنمائی کےلیے پیغمبر بھیجے اورسب سے آخر میں نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرما کر ہمیں ان کا اُمّتی بنایا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارےلیے نمونہ ہے ۔ اُن ہی کے سانچے میں ہم نے اپنی زندگیوں کو ڈھالنا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تمام مخلوق سے زیادہ محبت کرنا ہر مسلمان کافرض ہے، صحیحین میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان مروی ہے: لاَ يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْہ مِنْ وَالِدِہ وَوَلَدِہ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ[1] ’’کوئی شخص اس وقت تک مؤمن نہیں ہوسکتا ،جب تک اپنی اولاد ،والدین اور باقی تمام لوگوں سے زیادہ مجھ سے محبت نہ کرتا ہو ۔‘‘ ٭ کیونکہ آپ کی ذات ہی وہ مبارک ہستی ہے جن پر اللّٰہ تعالیٰ اپنی رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔ ٭ آپ وہ رسول محترم ہیں جن کے لیے فرشتے دعائے رحمت کرتے ہیں ۔ ٭ جن کی عمر کی قسم اللّٰہ تعالیٰ نے اپنی کتابِ مقدس میں اُٹھائی ہے ۔
Flag Counter