Maktaba Wahhabi

60 - 195
’’کسی شخص (مسلمان)کو موت کی آرزو نہیں کرنی چاہیئے ۔ اگر نیک ہے تو اس لئے کہ شاید وہ نیکیوں میں ترقی کرسکے اور اگر بد ہے تو اس لئے کہ شاید وہ خوشنودی حاصل کرسکے۔(توبہ سے)۔‘‘ صحت اور فراخ دستی کا درجہ نِعمَتَانِ مَغبُونٌ فِيھِمَا كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ الصحۃ والفراغ[1] ’’دو نعمتیں ہیں جن کی قدر اکثر لوگ نہیں جانتے وہ نعمتیں ’’تندرستی‘‘ ’’فراخ دستی‘‘ ہیں ۔‘‘ ادائے قرضہ کی فضیلت إِنَّ خِيَارَكُمْ أَحْسَنُكُمْ قَضَاءً[2] ’’ایک شخص کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ دینا تھا۔وہ تقاضا کرنے آیا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نےاس کے اونٹ سے بہتر اونٹ خرید کر اسے دے دیااور لوگوں سے فرمایا: نیک و برترشخص وہ ہے جو قرض کو خوش اسلوبی سے ادا کرتا ہے۔‘‘ دولت مندی کی تعریف لَيْسَ الغِنَى عَنْ كَثْرَةِ العَرَضِ، وَلَكِنَّ الغِنَى غِنَى النَّفْسِ[3] ’’دولت مندی زرو مال کی کثرت سے حاصل نہیں ہوتی ہے ،غنی وہ ہے جس کا دل غنی ہے۔‘‘ مساواتِ عامہ لَا فَضْلَ لِعَرَبِيٍّ عَلَى أَعْجَمِيٍّ وَلَا لِعَجَمِيٍّ عَلَى عَرَبِيٍّ وَلَا لِأَبیض عَلَى أَسْوَدَ وَلَا أَسْوَدَ عَلَى أَحْمَرَ إِلَّا بِالتَّقْوَى[4]
Flag Counter