قیامت کے دن سایہ ربانی کن لوگوں پر ہوگا؟
1. بادشاہ عادل ۔
2. وہ نوجوان جس ے جوانی میں عبادت الٰہی کی ہو۔
3. وہ شخص جسے تنہائی میں خدا یا د آتا ہو اور اس کی آنکھیں ڈبڈباآتی ہوں ۔
4. وہ شخص جس کا دل مسجد میں لگا رہتا ہو۔
5. وہ دونوں شخص جن کی محبت للّٰہیت پر ہو۔
6. وہ شخص جسے کوئی حسینہ اور اعلیٰ درجے کی عورت اپنی جانب بلائے اور وہ یہ کہ دے کہ میں خدا سے ڈرتا ہوں ۔
7.وہ شخص جو مخفی طور پر خیرات دیتا ہواس طرح کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی خبر نہیں کہ دائیں نے کیا دیا۔
یہ ہیں وہ سات شخص جنہیں خدا قیامت کے دن اپنے سایہ میں لے لے گا، جس دن کہیں سایہ نہ ہوگا۔
بادشاہ کی اطاعت کاحکم
’مَنْ کَرِہ مِنْ أَمِیرِہ شیئا فَلْیَصْبِرْ فإنہ من خَرَجَ من السُّلْطَانِ شِبْرًا مَاتَ مِیتَةً جَاہلِیَّةً۔[1]إنَّکم ستَرونُ بَعْدِي أَثَرَاً وأُمُوراً تُنْكِرُونَھَا، قَالُوا فما تَأْمُرُنا يَا رسُولَ اللّٰہ، قَال ادّو الھم حقھم واسئلوا اللّٰہ حقکم ‘[2]
1.اگر کسی شخص کو اپنے فرمانرواں کی کوئی بات ناگوارگزرے تو اسے لازم ہے کہ صبر کرے ۔ کیونکہ اگر کوئی شخص بالشت بھر بھی اپنے بادشاہ کی اطاعت سے باہر نکلے گا تو اسے وہ موت نصیب ہوگی جو زمانہ قبل از اسلام کی موت ہوتی تھی۔
2. تم لوگ میرے بعد ناخوشگوار حالتیں اور ایسی باتیں دیکھوگے جنہیں تم ناپسند کروگے۔صحابہ کرام
|