Maktaba Wahhabi

126 - 195
ترجمہ:’’ سیدنا انس سے روایت ہے کہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک میں نماز میں داخل ہوتا ہوں (نماز ادا کر رہا ہوتا ہوں ) اور میرا ارادہ یہ ہوتا ہے کہ نماز کو لمبا کروں ، اور مجھے بچے کے رونے کی آواز آتی ہے تو میں اپنی نماز کو ہلکا کرلیتا ہوں کیوں کہ مجھے علم ہے کہ اس کے رونے کی وجہ سے اس کی ماں کا کتنی تکلیف پہنچتی ہے۔ ‘‘ 14.خطبہ کے دوران بچوں پر شفقت فرمانا: سیدنا عبد اللہ بن بریدہ کے والد فرماتے ہیں : خطبنا رسول اللّٰہ صلى اللّٰہ عليہ وسلم فأقبل الحسن والحسين رضي اللّٰہ عنھما عليھما قميصان أحمران يعثران ويقومان، فنزل فأخذہما فصعد بھما المنبر ثم قال صدق اللّٰہ: إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ. رأيت ہذين فلم أصبر، ثم أخذ في الخطبة[1] ترجمہ:’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا، اور حسن اور حسین لڑکتے ہوئے آئے، ان دونوں نے دو لال قمیضیں پہنی ہوئی تھیں ، تو پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے اترے اور ان دونوں کو لے کر منبر پر چڑھے اور پھر فرمایا کہ اللہ نے سچ فرمایا ہے: تمہارے اموال و اولاد تو آزمائش ہیں ۔میں نے ان دونوں کو دیکھا تو صبر نہ کرسکا (اور جلدی سے اٹھا لیا)، پھر خطبہ جاری کیا۔ ‘‘ 15.اصولوں پر قائم رہتے ہوئے بڑوں کی موجودگی میں بچے کو پہلے اس کا حق دینا: سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: أن رسول اللّٰہ صلى اللّٰہ عليہ وسلم أُتِيَ بشراب، فشرب منہ، وعن يمينہ غلام، وعن يسارہ أشياخ، فقال للغلام:أتأذن لي أن أعطي ہؤلاء؟ فقال الغلام: لا، واللّٰہ لا أوثر بنصيبي منك أحدًا، قال: فتلَّہ -وضعہ في يدہ- رسولُ اللّٰہ صلى اللّٰہ عليہ وسلم
Flag Counter