Maktaba Wahhabi

177 - 195
جانوروں کو زبح کرنے میں نرمی کرنا اللہ تعالی نے مسلمانوں پر کچھ جانور حلال کر دیے ہیں مسلمان ان جانوروں کوشرعی طریقہ سے ذبح کرکےان کو کھا سکتا ہے لیکن رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کےکیا کہنےکہ جنھوں نے اس معاملہ میں بھی ہمیں نرمی اور شفقت کا حکم دیا: عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ، قَالَ: ثِنْتَانِ حَفِظْتُھُمَا عَنْ رَسُولِ اللّٰہ صَلَّى اللہ عَلَيْہ وَسَلَّمَ، قَالَ:إِنَّ اللّٰہ كَتَبَ الْإِحْسَانَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ، فَإِذَا قَتَلْتُمْ فَأَحْسِنُوا الْقِتْلَةَ، وَإِذَا ذَبَحْتُمْ فَأَحْسِنُوا الذَّبْحَ، وَلْيُحِدَّ أَحَدُكُمْ شَفْرَتَہ، فَلْيُرِحْ ذَبِيحَتَہ[1] حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ عنہ سے روایت کی،انھوں نے کہا:دو باتیں ہیں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یاد رکھی ہیں ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کے ساتھ سب سے اچھا طریقہ اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔اس لئے جب تم(قصاص یاحد میں کسی کو) قتل کرو تو اچھے طریقے سے قتل کرو،اور جب ذبح کرو تو اچھے طریقے سے ذبح کرو،تم میں سے ایک شخص(جو ذبح کرنا چاہتا ہے) وہ اپنی(چھری کی ) دھار کو تیز کرلے اور ذبح کیے جانے والے جانور کو اذیت سے بچائے۔‘‘ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ أَبِيہ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللہ إِنِّي لَآخُذُ الشَّاةَ لِأَذْبَحَہا فَأَرْحَمُہا ، قَالَ : وَالشَّاةُ إِنْ رَحِمْتَھَا رَحِمَكَ اللّٰہ [2] ترجمہ : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک صحابی نے کہا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جب میں بکری ذبح کرتا ہوں تو مجھے اس پررحم آتا ہے اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تم پر رحم کرے گا اگر تم نے بکری ذبح کرنے میں بھی رحم کیا۔‘‘
Flag Counter