Maktaba Wahhabi

56 - 195
خوشخبری اور بشارت انہیں سنانا، دین سے نفرت نہ دلانا اور تم آپس میں مل کل کر رہنا۔‘‘ اثر ِ محبت اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ[1] ’’جسے جس کے ساتھ محبت ہے وہ اس کے ساتھ ہوگا۔‘‘ قیدیوں ،مسکینوں ،بیماروں سے برتاؤ کا حکم فكوا العاني، وأطعموا الجائع، وعُودوا المريض[2] ’’سیروں کو رہائی دلاؤ ، بھوکوں کو کھانا کھلاؤ ، بیماروں کی خبر گیری کرو۔‘‘ درخت لگانے کا ثواب اگر کسی مسلمان نے درخت لگایا جس کا پھل کسی انسان یا جانور نے کھایا تو لگانے والے کے لئے یہ صدقہ ہوگا۔[3] حیوانات سے ہمدردی کا حکم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک شخص راہ چلتا تھا اسے سخت پیاس لگی ،کنواں ملا ، کنوئیں کے اندر اتر کر اس نے پانی پیا ۔ جب باہر نکلا تو دیکھا کہ ایک کتا زبان باہر نکالے پیاس کے مارےنمناک زمین کو چاٹ رہا ہے ۔ اس شخص نے کہا کتے کو بھی پیاس لگی ہے جیسے مجھے لگی تھی۔پھر وہ کنوئیں میں اترا ،اپنا موزہ پانی سے بھرکر لایااور کتے کو پلا دیا۔ خدا نےاس عمل کو قبول فرما کر اس شخص کو بخش دیا۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے یہ سن کر دریافت کیا،یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیوانات کے لئے بھی ہم کو اجر ملے گا۔
Flag Counter