نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہر ایک جاندار جس کے کلیجے میں نم ہے (جو زندہ ہے)کے متعلق تم کو اجر ملے گا۔‘‘[1]
لونڈیوں کو تعلیم دینے کا ذکر
’مَنْ كَانَتْ لَہ جَارِيَةٌ فَعَالَہا، فَأَحْسَنَ إِلَيْھَا ثُمَّ أَعْتَقَھَا وَتَزَوَّجَھَا كَانَ لَہ أَجْرَان‘[2]
’’اگر کسی کے پاس لونڈی ہو تو وہ اسے علم سکھائے،اچھے سلوک سے رکھے پھرآزاد کردے ، پھر اسے بیوی بنالے ، تب اس شخص کو دو چند اجر ملے گا۔‘‘
منافق کون ہے؟
چار خصلتیں جس شخص کے اندر ہو ں وہ منافق ہے۔ اگر ان چار میں سے کوئی ایک خصلت اس میں ہے تو نفاق کی ایک علامت اس شخص کے اندر ہے۔
1. بات کرے تو جھوٹ بولے۔
2. وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے۔
3. عہد کرے تو پورا نہ کرے۔
4. جھگڑا کرے تو فحش گوئی کرے۔[3]
مہاجر کون ہے؟
’ وَالْمُہاجِرُ مِنْ ہجَرَ مَا نَھَى اللّٰہ عَنْہ۔‘[4]
’’خداراہ میں ہجرت کرنے والا وہ شخص ہے جو خدا کی منع کی ہوئی چیزوں سے الگ ہوجاتا ہے۔‘‘
|