سیدنا علی کہنے لگے کہ اللّٰہ کی قسم! رسول اللّٰہ کا یہی حلیہ مبارک ہے ۔[1]
30. سیدنا انس کا بیان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ ہمارے گھر تشریف لائے اور قیلولہ فرمایا ۔اس دوران آپ کو پسینہ آیا ،میری والدہ (امّ سلیم ) ایک شیشی لائیں اور آپ کا پسینہ پونچھ کراس میں جمع کرنے لگیں ۔اتنے میں آپ بیدار ہوئے تو پوچھا: امّ سلیم یہ تم کیا کر رہی ہو؟ اُنھوں نے کہا: ہم اس پسینہ کو خوشبو میں ملائیں گے ، اس سے بہترین خوشبو تیار ہوتی ہے۔[2]
31. سیدنا جابر بن سمرہ فرماتے ہیں : میں نے آپ کی مہر نبوت کو آپ کے دونوں کندھوں کے درمیان دیکھا جو مقدار میں کبوتر کے انڈے جتنی اور (رنگت میں )سرخ غدور (رسولی) جیسی تھی۔[3]
|