Maktaba Wahhabi

71 - 195
( یا لوگوں کے مجمع میں رونما ہوتے ) تو سیاہ بالوں کے درمیان بالخصوص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تابناک اور کشادہ پیشانی روشن چراغ کی طرح جگمگا اُٹھتی تھی ۔ مزید فرماتے ہیں کہ رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی اتنی روشن اور تابندہ تھی گویا اس سے سورج کی کرنیں پھوٹ رہی ہیں ۔[1] 21. سیدنا علی رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارک بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ کی گردن لمبی ، پتلی اور چمک دار تھی گویا کہ چاندی کی صراحی ہو۔[2] 22. سیدنا ہند بن ابی ہالہ کا بیان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن چاندنی کی طرح سفید خوبصورت تھی گویا کسی مورنی کی گردن تھی۔[3] 23. سیدنا ابو ہریرہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارک بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلیاں اور پاؤں پر گوشت، پنڈلیاں موٹی اور گداز ، کلائیاں بڑی اور دراز ،بازو کندھے گٹھے ہوے اور مضبوط ، دونوں مونڈھوں کا درمیانی فاصلہ قدرے زیادہ ، سینہ کشادہ، سر کے بال قدرے خم دار ،پلکیں لمبی ، خوبصورت اور گھنی ڈاڑھی ، کان لمبے اور دلکش ،درمیانہ قد نہ زیادہ طویل، نہ بالکل پست ، رنگت میں گل لالہ ، میں نے آپ سے زیادہ حسین و جمیل نہ کسی کو دیکھا ، نہ سنا۔[4] 24. سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللّٰہ کے بازو موٹے اور کلائیاں اعتدال کے ساتھ بڑی تھیں ۔[5] 25. سیدہ عائشہ بیان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سینہ مبارک کشادہ ، حلق کے نیچے کا حصہ ناف تک بالوں کی باریک دھاری سے ملا ہوا ، سینے اور پیٹ پر اس کے علاوہ کہیں بال نہ تھے ۔[6] 26. سیدنا انس فرماتے ہیں کہ میں نے ریشم کا کوئی دبیز یا باریک کپڑا ایسا نہیں چھوا جو آپ کی ہتھیلی سے
Flag Counter