Maktaba Wahhabi

45 - 357
اور دوسری جلد طبع ہو چکی ہے اور ’’ضعیف الجامع الصغیر و زیاداتہ‘‘ بھی ہے۔ اسی بنا پر المکتب الاسلامی کے ساتھ طے پایا کہ ہم ’’الکلم الطیّب‘‘ کا نئے اندازسے ’’صحیح الکلم الطیّب‘‘ کے نام سے اڈیشن شائع کریں، جو غیر ثابت شدہ روایات سے مصفّیٰ و منقّیٰ ہو۔ عنوانات میں سے لفظ ’’فصل‘‘، عند الامکان حدیث کے راوی صحابی کا نام، حدیث کے مخرِجین ائمہ کے نام [1] اور تعلیقات حذف کردی ہیں جو اس ’’الصحیح‘‘ میں مناسب نہ تھیں۔ وَاللّٰہَ تَعَالٰی اَسْئَلُ اَنْ یَّتَقَبَّلَ مِنَّا وَیَنْفَعُ بِہِ الْمُسْلِمِیْنَ وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔ والسلام علیکم و رحمۃ اللہ ( فضیلۃ الشیخ ) محمد ناصر الدین الالبانی بیروت ۲۶ ؍شوال ۱۳۹۰ھ
Flag Counter