Maktaba Wahhabi

255 - 305
اہم مقصد ہی سے سر انجام دے رہی ہیں۔ تو گویا بقول غالب ؔ: بے خودی، بے سبب نہیں غالب ؔ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے ایسے ماحول میں اسلامی، بالخصوص پٹرول کی دولت سے مالا مال عرب ممالک کیلئے اچھا موقعہ ہے کہ اسلام کے درخشندہ احکام پر عمل کرتے ہوئے ان مجبوروں، مقہوروں، بھوکوں، ننگوں تک پہنچیں اور انہیں، غذا، لباس کے ساتھ ساتھ دینِ حق کا بھی پیغام پہنچائیں، تاکہ بھوک وپیاس سے سسکتی ہوئی انسانیت کو جسم کے ساتھ روح کی بھی غذا مل جائے، اور اسکے بدلے میں یہ رب رحمان ورحیم کی رحمتیں سے مالا مال ہوجائیں بقولِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم :' 'فَوَاللّٰہِ لَأَن یَّھْدِیَ اللّٰہُ بِکَ رَجُلاً وَاحِدًا خَیْرٌ لَّکَ مِنْ حُمُرِ النَّعَمِ'' ( بخاری :3701 مسلم :2406) و فی روایۃللطبرانی والحاکم :''لَأَن یَّھْدِیَ بِکَ اللّٰہُ رَجُلاً وَاحِدًا خَیْرٌ لَّکَ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَیْہِ الشَّمْس'' (سلسلۃ الأحادیث الضعیفۃ:2950 ) ترجمہ :'' اگر اﷲ تعالیٰ نے آپ کی وجہ سے کسی انسان کو ہدایت عطا فرمائی تو یہ تمہارے حق میں سُرخ اونٹوں سے کہیں زیادہ بہتر ہے''۔ اور ایک دوسری روایت میں ہے :''اگر اﷲ تعالیٰ نے تمہارے ذریعے کسی انسان کو ہدایت عطا کی تو یہ تمہارے حق میں ان تمام چیزوں سے کہیں زیادہ بہتر ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے ''۔ معمارِ حرم باز بتعمیرِ جہاں خیز از خوابِ گراں خوابِ گراں خوابِ گراں خیز
Flag Counter