Maktaba Wahhabi

229 - 305
کے متعلق احادیث میں کئی واقعات ذکر کئے گئے ہیں جن میں ایک بنو اسرائیل کے ایک مشہور عابد وزاہد جریج رحمہ اﷲ کا واقعہ بخاری اور مسلم میں مروی ہے : ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " صرف تین گود کے بچوں نے بات کیا ( جب کہ عموما اس عمر میں بچے بات نہیں کرتے ) ایک : عیسیٰ بن مریم ( علیہ السلام ) دوسرا :جریج والا لڑکا. اور جریج ایک عابد وزاہد آدمی تھا، اس نے اپنے لئے ایک حجرہ بنا لیا اور اسی میں مصروفِ عبادت رہا کرتا تھا۔ ایک دن اس کی والدہ اس کے پاس اس وقت آئی جب کہ وہ نماز پڑھ رہا تھا، اس نے اسے، اے جریج :کہہ کر آواز دی۔ اس نے ( اپنے دل میں ) کہا : اے میرے رب !ایک طرف ماں ہے اور دوسری طرف نماز (کس کا خیال کروں ) پھر وہ نماز میں مشغول رہا اور وہ واپس لوٹ گئی۔دوسرے دن پھر اس کے پاس آئی اور وہ نماز پڑھ رہا تھا، اس نے کہا :اے جریج ! اس نے کہا : یا رب ! میری ماں اور میری نماز، پھر نماز میں مشغول ہوگیا، ماں واپس چلی گئی۔ تیسرے دن وہ پھر اس کے پاس آئی اور اسے، اے جریج !کہہ کر آواز دی اور وہ نماز پڑھ رہا تھا، اس نے (دل میں ) کہا : یا رب ! میری والدہ مجھے صدا دے رہی ہے اور میں حالتِ نماز میں ہوں ( کیا کروں ؟) اس نے اپنی نماز کو جاری رکھا۔ اس کی والدہ نے اسے ان الفاظ میں بد دعا دی :" اَللّٰھُمَّ لَا تُمِتْہُ حَتَّی یَنْظُرَ إِلَی وُجُوْہِ الْمُؤْمِسَاتِ" یا اﷲ ! اِسے اس وقت تک موت نہ دینا جب تک کہ یہ بدکار عورتوں کے چہرے نہ دیکھ لے۔ پھر بنو اسرائیل میں جریج اور اس کے زُہد وتقوی کی شہرت عام ہوگئی، اس دوران ایک بد کار عورت نے،جس کا حُسن مشہور تھا، کہا : اگر تم چاہو تو میں جریج کو
Flag Counter