Maktaba Wahhabi

226 - 305
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں : ایک شخص رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور کہا : اے اﷲ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کونسی ہستی میرے حُسنِ سلوک کی سب سے زیادہ مستحق ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہاری ماں۔اس شخص نے پوچھا : پھر کون ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہاری ماں۔اس شخص نے پوچھا : پھر کون ؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہاری ماں۔اس شخص نے پوچھا : پھر کون ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہارا باپ۔(بخاری:5971) عن بریدۃ رضی اللّٰہ عنہ أَنَّ رَجُلاً کَانَ حَامِلاً فِی الطَّوَافِ أُمَّہُ یَطُوْفُ بِہَا فَسَأَلَ النَّبِیَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ھَلْ أَدَّّیْتُ حَقَّہَا ؟ قَالَ : لَا، وَلَا بِزَفْرَۃٍ وَاحِدَۃٍ۔ بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایک شخص اپنی ماں کو اپنی پیٹھ پر لاد کر طواف کررہا تھا، اس نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا : کیا اس طرح میں نے اپنی ماں کا حق ادا کردیا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : نہیں، اس ہلکی سی چیخ کا بھی نہیں جو تمہیں جنم دیتے ہوئے تمہارے ماں کے منہ سے نکلی۔( تفسیر إبن کثیر ) عن بریدۃ رضی اللّٰہ عنہ أَنَّ رَجُلاً جَائَ إِلَی النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فَقَالَ : یارسول اللّٰہ ! إِنِّیْ حَمَلْتُ أُمِّیْ فَرْسَخَیْنِ فِیْ رَمَضَائَ شَدِیْدَۃٍ لَوْ أُلْقِیَتْ فِیْہَا بُضْعَۃُ لَحْمٍ لَنَضِجَتْ، فَھَلْ أَدَّّیْتُ شُکْرَہَا ؟ فَقَالَ : لَعَلَّہُ أَنْ یَکُوْنَ لِطَلْقَۃٍ وَاحِدَۃٍ ( مجمع الزوائد ) بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایک شخص نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا : یا رسول اﷲ ! میں نے اپنی ماں کو ایسی سخت دھوپ اور گرمی میں جسمیں اگر گوشت بھی ڈالا جاتا توپک جاتا، اپنی گردن پر سوار کراکے دو فرسخ لایا ہوں، کیا اس طرح میں نے اپنی ماں کے
Flag Counter