Maktaba Wahhabi

221 - 305
اشْکُرْ لِیْ وَلِوَالِدَیْکَ ﴾(میرا شکر کر اور اپنے ماں باپ کا شکر بجا لا ) اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اﷲ کی عبادت کے بعد والدین کی اطاعت سب سے زیادہ اہم اور اﷲ تعالیٰ کے شکر ہی کی طرح والدین کا شکر گذار ہونا واجب ہے۔ (تفسیر قرطبی ) والدین کی خدمت واطاعت اور تعظیم وتکریم ہر عمر میں واجب ہے، چاہے وہ بوڑھے ہوں یا جوان۔ لیکن بڑھاپے کا ذکر خصوصیت کے ساتھ اس لئے کیا گیا ہے کہ بڑھاپے میں اکثر انسان چڑچڑے ہوجاتے ہیں، ان میں ضد اورہٹ دھرمی پیدا ہوجاتی ہے اور عقل وخرد بھی جواب دینے لگ جاتی ہے، ایسے میں انسان ایسی خواہشیں کرنے لگتا ہے جو بسا اوقات بچوں کی سی ہوتی ہیں اور کچھ مطالبات ایسے ہوتے ہیں کہ جن کا پورا کرنا بعض اولاد کے لئے مشکل ہوجاتا ہے، ایسے عالم میں بچے اپنے والدین سے جھنجھلا اٹھتے ہیں، ایسے وقت اﷲ تعالیٰ نے اولاد کو ان کا بچپن یاد دلایا کہ تم بھی کبھی اپنے والدین سے زیادہ ضعیف وکمزور تھے، کچھ جانتے نہیں تھے، دنیا سے بے خبر تھے، اس وقت انہوں نے تمہاری کمزوری پر، تمہاری محتاجی اور بے مائیگی پر جس طرح اپنی راحت اور خواہشات کو قربان کرڈالا اور تمہاری بے عقل کی باتوں کو محبت وپیار سے برداشت کیا تو تمہاری عقل وشرافت کا تقاضہ یہی ہے کہ ان کے ان لاکھوں سابقہ احسانات کے عوض ان سے اسی محبت شفقت اور رحمت کا سلوک روا رکھو، جیسا انہوں نے تمہارے ساتھ کیا تھا۔ نیز فرمانِ باری ہے : ﴿ وَوَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْہِ ج حَمَلَتْہُ اُمُّہٗ وَہْنًا عَلٰی وَہْنٍ وَّ فِصٰٰلُہٗ فِیْ عَامَیْنِ اَنِ اشْکُرْ لِیْ وَلِوَالِدَیْکَ ط اِلَیَّ الْمَصِیْرُ ﴾( لقمان : 14) ترجمہ : ہم نے انسان کو اپنے والدین ( کا حق
Flag Counter