Maktaba Wahhabi

206 - 357
’’اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ وحدہٗ لا شریک ہے، حقیقی بادشاہی اسی کی اور ہر قِسم کی سب تعریفیں اسی کے لیے ہیں۔ وہ زندہ کرتا اور مارتا ہے اور وہ خود ازلی و ابدی زندگی والا ہے جو کبھی نہیں مرے گا۔ اس کے ہاتھ میں بھلائی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ سواری کا جانور پھسلنے پر دعا: 185 ۔ایک آدمی سے روایت ہے کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھا کہ سواری کا جانور پھسلا۔ میں نے کہا: ’’شیطان کا بُرا ہو۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ ’’شیطان کا بُرا ہو‘‘ مت کہو۔ جب تم نے یہ کہا تو شیطان اکڑتا اور تکبرّ کرتا پورے مکان جتنا ہو جاتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ میری قوت سے پھسل کر اوندھا ہوا ہے، بلکہ (( بِسْمِ اللّٰہِ )) کہو۔ جب یہ کہا تو وہ ذِلت سے سکڑکر مکھی جتنا رہ جاتا ہے۔‘‘ [1]
Flag Counter