Maktaba Wahhabi

187 - 357
والے بن جاؤ؟ سلام کہنا عام کردو۔‘‘ [1] 157۔ حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’تین کام ایسے ہیں کہ جس نے ان کو معمول بنالیا وہ ایمان دار ہو گیا: 1 اپنے نفس سے انصاف کرنا۔ 2دنیا میں السلام علیکم کو عام کرنا۔ 3تنگ دستی میں فی سبیل اللہ خرچ کرنا۔‘‘ [2] ہنگ لگے نہ پھٹکڑی: 158 ۔حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے ’’السلام علیکم‘‘ کہا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کا جواب دیا، وہ بیٹھ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دس‘‘۔ پھر دوسرا آدمی آیا اور اس نے ’’السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ‘‘ کہا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا وہ بیٹھ گیا تو فرمایا: ’’بیس‘‘
Flag Counter