Maktaba Wahhabi

33 - 84
پہنچاسکے گا یہاں تک کہ قیامت قائم ہوجائیگی۔ ایک اور حدیث میں ہے کہ ہمیشہ میری امت سے ایک جماعت حق پر رہے گی۔ ان کے دشمن ان کاکچھ نہ بگاڑ سکیں گے یہان تک کہ قیامت آجائے۔ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امت میں سے ایک جماعت ہمیشہ حق پر رہ کر لڑتی رہیگی یہاں تک کہ قیامت آجائے گی۔ امام یزید بن ہارون رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اگر اس سے مراد جماعت اہلحدیث نہ ہو تو میں نہیں جان سکتا کہ اور کون لوگ مراد ہیں۔ امام ابن المبارک رحمہ اللہ نے اس حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں کہ جس میں ہے میری امت میں سے ایک جماعت ہمیشہ قیامت تک حق کے ساتھ غالب رہے گی میرے نزدیک اس سے مراد اہلحدیث ہیں۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے بھی اس حدیث کی شرح میں یہی وارد ہے بلکہ وہ فرماتے ہیں کہ اگر اس سے مراد اہلحدیث نہ ہوں تو کوئی اور ہو ہی نہیں سکتے۔ احمد بن سنان رحمہ اللہ اس حدیث کو ذکر کرکے فرماتے ہیں اس سے مراد اہل علم اہل حدیث ہیں۔ امام علی بن مدینی رحمہ اللہ بھی یہی فرماتے ہیں کہ اس سے اصحاب حدیث مراد ہیں۔ امام بخاری رحمہ اللہ یہی فرماتے ہیں کہ یہ جماعت اصحاب حدیث کی ہے۔ ﴿نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ اس علم کو عادل لوگ حاصل کرینگے﴾ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس علم کو ہر زمانے کے عادل لوگ حاصل کرینگے جو اس میں زیادتی کرنے والوں کی تحریف وتبدیل کو اور باطل
Flag Counter