Maktaba Wahhabi

32 - 84
بندوں کو بھی سکھاتے رہیں گے۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ اس سوال کے جواب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا یہ وہ لوگ ہیں جوقبیلوں اور برادریوں سے خارج کر دئے جائیں گے۔ سیدنا عبدان رحمہ اللہ فرماتے ہیں اس سے مراد متقدمین اہل حدیث ہیں۔ ﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان کہ میری امت میں 70سے اوپر فرقے ہوجائینگے﴾ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بنی اسرائیل کے 71فرقے ہوگئے نصاری کے 72فرقے ہوگئے اور میری امت کے 73فرقے ہوجائیں گے۔ سوائے ایک کے سب جہنمی ہوں گے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ بنی اسرائیل کے 71فرقے ہوئے اور میری امت کے 72فرقے ہونگے سب جہنمی ہوں گے سوائے ایک کے اور وہی جماعت ہے۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اس حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں اگر اس ناجی فرقہ سے مراد اہل حدیث نہ ہوں تو میں نہیں جان سکتا کہ اور کون ہیں؟ ابو الحسن محمد بن عبداللہ بن بشر فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا میں نے پوچھا اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم 73گروہوں میں سے نجات پانے والی جماعت کونسی ہے؟ آپ نے فرمایا اے اہل حدیثو ! وہ تم ہو۔ ﴿نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد کہ میری امت میں سے ایک جماعت ہمیشہ حق پر رہے﴾ ﴿گی ان کی بے عزتی کرنیوالے انہیں نقصان نہ پہنچاسکیں گے﴾ سیدنا معاویہ بن قرہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امت سے ایک جماعت ہمیشہ منصور رہے گی ان کی برائی چاہنے والا انہیں نقصان نہ
Flag Counter