Maktaba Wahhabi

224 - 306
نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کو حکم نہیں دیا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے دیں جب انہیں حضرت عمررضی اللہ عنہ نے حکم دیا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے دیں۔انہوں نے فرمایا کہ کیا تمہارا باپ حضرت عمررضی اللہ عنہ کی طرح ہے؟ ایک باپ نے اپنے بیٹے کو دلیل دیتے ہوئے کہا اے بیٹے! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کو حکم دیاتھا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے دیں کیونکہ انہیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے طلاق دینے کاحکم دیا تھا۔اُس نے کہا کیا آپ حضرت عمررضی اللہ عنہ جیسے ہیں؟ مگر اسے چاہیے تھا کہ وہ کلام میں نرمی پیدا کرتا اور اپنے والد سے کہتا کہ حضرت عمررضی اللہ عنہ نے ضرور کوئی ایسی چیز دیکھی ہوگی جس کی بناء پر اپنے بیٹے کو حکم دیا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے دے۔بہرحال یہ سوال کثرت کے ساتھ کیاجاتاہے تو اس کاجواب یہی ہے جو ہم نے اوپرذکر کردیاہے۔(واللہ اعلم)[1]
Flag Counter