Maktaba Wahhabi

179 - 306
کے ساتھ ملے۔‘‘[1] اور فرمایا: ’’ایمان کے اعتبار سے کامل ترین مؤمن وہ ہے جس کا اخلاق اچھا ہے اور تم میں سے بہترین وہ ہیں جو اپنی عورتوں کے لیے بہترین ہیں۔‘‘[2] اس کے علاوہ بہت سی احادیث اس موضوع پر دلالت کرتی ہیں۔ اسلام تو مسلمانوں کو آپس میں حسن سلوک اور بہترین اخلاق اپنانے کا حکم دیتا ہے، میاں بیوی کو تو خاص طور پر اس حکم پر عمل کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ آپ اپنے خاوند کی بے رخی اور جفا پر صبر کا مظاہرہ کر کے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ میں آپ کو مزید صبر کرنے اور گھر سے نہ نکلنے کا ہی مشورہ دیتا ہوں۔ اس میں آپ کی بھلائی اور آپ کے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی ہے، اگرچہ آپ کا خاوند آپ میں کوئی خاص دلچسپی نہیں لیتا مگر وہ آپ کو گھر سے نہیں نکالتا، خوا مخواہ نہیں ڈانٹتا، ظلم و زیادتی نہیں کرتا۔ آپ اپنی اور اپنی اولاد کی بہتری کے لیے خاوند کے گھر میں رہیں۔ اللہ کا فرمان ہے: ’’صبر کرو، بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔‘‘[3] اور فرمایا: ’’بے شک وہ جوڈر جائے اور صبر کرے تو بے شک اللہ نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔‘‘[4] اور فرمایا: ’’بے شک صبر کرنے والوں کو بے حساب اجر دیا جائے گا۔‘‘[5] اور فرمایا: ’’صبر کرو، انجام کار پرہیز گاروں کا ہی ہے۔‘‘[6]
Flag Counter