Maktaba Wahhabi

75 - 191
علوم الحدیث، للحاکم، مقدمہ ابن صلاح اور اختصار علوم الحدیث للحافظ ابن کثیر میں علوم الحدیث کا تنوع ملاحظہ فرمائیں۔ پھر اپنے ضمیر اور دیانت سے سوال کریں کہ آیا جولوگ سازش کرتے ہیں ان کے کام کا یہی اندازہوتاہے۔ رہا ادارۂ طلوع اسلام توا س سے نہ علم و فہم کی اُمید ہے نہ تقویٰ اور دیانت کی وُہ توبلاتامل فرمائیں گے کہ : امام بخاری رحمہ اللہ کا اان روات سے نقل نہ کرنافارسی سازش ہے اگر وُہ ان کی روایات نقل کردیتے تویقیناً فارسی سازش ختم ہوجاتی ؎ نظیر رابمحفل بردم و گویا غلط کردم مرار سوائے عالم ساخت چشم گر یہ آلودش ان حضرات کےلیے تو بہترین مقام یا جیل ہے یامنٹل ہسپتال۔ مالھولاء القوم لایکادون یفقھون حدیثا۔ حافظ حازمی کی شروط الائمۃ الخمسۃ سےمعلوم ہوتا ہے کہ ان حضرات نےجمع اور تدوین حدیث میں کس قدرمحنت فرمائی اور کس قدر دِقت ِ نظر سے فقہی ابواب مرتب فرمائے تاکہ ان علوم سے بیش ازبیش فائدہ اٹھایاجاسکے۔ ان حضرات پر سازش کی بدگمانی ایمان اور دیانت سے اعلان جنگ ہے۔ احادیث میں عُریانی :۔ جسٹس محمد شفیع صاحب نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی بعض احادیث جو غسلِ جنابت اور میاں بیوی کے باہمی تعلقات سے متعلق ہیں۔ ذکر کرنے کے بعد فرمایاہے۔ ”میں یہ باورکرنےکےلیے تیارنہیں ہوں کہ یہ دونوں ازواج جوہر لحاظ سے کامل تھیں، انہوں نے اسی عُریانی کے ساتھ اپنی پرائیوٹ باتوں کو ظاہر کردیا ہوگا جوان کے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان میاں بیوی کی صورت میں ہوئی ہوں گی۔ “ یہ دُرست ہے کہ بعض احادیث میں بعض بیانات عُریاں طور پر مذکور ہوئے ہیں۔
Flag Counter