دُوسرادور:۔
معتزلہ کے اس حملہ سے صرف اہل ِ حدیث اور حنابلہ محفوظ تھے۔ ا حناف، موالک، شوافع اور شیعہ سےبعض اہل علم اعتزال سےمتاثرہوگئے تھے۔ وُہ فروع میں احادیث کومانتے، احاد کی ظنیت پریقین کرتے تھے۔ احناف میں سے بشرمریسی (متوفی ۲۲۸ھ ) تو کھلے معتزلی ہیں۔ قاضی عیسیٰ بن ابان (متوفی ۲۲۱ھ )امام محمد کے شاگرد ہیں۔ مولانا عبدالحئی نے فوائد البہیہ میں ان کا مختصر ترجمہ لکھاہے، ابن ندیم نے فہرست میں لکھا ہے کہ ان کا تعلق سپاہی خاندان سے تھا۔ پھر علمی شغل اختیار فرمایا۔ خطیب نے صراحت کی ہے کہ وہ خلقِ قرآن کے قائل تھے۔
مصنف کتاب التحقیق شرح حسامی نے ان کا تذکرہ ان الفاظ میں فرمایا ہے ”قال عیسیٰ بن ابان وعبدالجبار من المعتزلة" (۱۷۵) ان قرائن سےظاہر
|