تذکرے ہوتے ہیں۔ عرب محدث، عجمی علماء پرتنقید کرتے ہیں، عجمی، اہل عرب کےنقائص کی نشاندہی کرتے ہیں لیکن اس سازش کا سراغ جس کے اختراع کاسہرا ”طلوع اسلام“ کے دفتر کے سرہے نہ کسی عرب کولگا۔ نہ کسی عجمی کو۔ نہ استاد نے اسے محسوس کیا نہ شاگرد نے نہ ساتھی نے۔ ۔ !
پھر تعجب بالائے تعجب یہ ہے کہ فارس کی فتح پہلی صدی کے اوائل میں ہوئی۔ ا ور سازش کا منصُوبہ تیسری صدی میں بنایاگیا۔ تقریباً پورے دو سو سال بے وقوف اہلِ فارس آرام کی نیند سوتے رہے یعنی جب شکست کادرداور کوفت تاز ہ تھی۔ اس وقت توفارسیوں کوکوئی احساس نہ ہوا لیکن تین سوسال کے بعد درد کی بے قراریاں انگڑائیاں لینے لگیں اور فارسی سازشیوں نے بخاری مسلم اور کتب صحاح کی صُورت اختیار کرلی۔ فیا للعقول واربابھا
پھر اتنی بڑی سازش جس نے پوری اسلامی اور تعلیمی دُنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ا سے کوئی نہ جان سکا۔ دُنیا مسلم اور غیر مسلم مؤرخوں کی آنکھیں بے کار ہوگئیں۔ قلم ٹوٹ گئے اور ز بانیں گنگ۔ ان کی ضخیم کتابیں اس عظیم الشان سازش کے تذکرہ سے یکسر خالی ہیں۔ یہ راز سب سے پہلے یورپ کے ملحد مکتشفین پر کُھلا اور اس کے بعد دفتر طلوع اسلام کے دریوزہ گراں نے کچھ ہڈیاں مُستعار لے لیں۔ فَوَيْلٌ لَّهُم مِّمَّا كَتَبَتْ أَيْدِيهِمْ وَوَيْلٌ لَّهُم مِّمَّا يَكْسِبُونَ
عجمی سازش اور دینی علوم :۔
فن حدیث کے طالب علم جانتے ہیں کہ فن حدیث کو آغاز ہی میں تین مراحل سے گزرنا پڑا، جمع وتدوین اور ترتیب حدیث۔ جمع اور حفظ کا سلسلہ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مقدسہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ہی شروع ہوگیاتھا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے علماء حدیث اور اس کی طلب میں سرگرداں ہونے والوں کے حق میں دعائیں فرمائیں۔
رحم اللّٰہ امراء سمع کلامی فوعاھاثم اداھا کما سمعنھا ( مشکوۃ کتاب الاعتصام ) اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم فرمائے جس نے
|