Maktaba Wahhabi

172 - 195
جب کہ جانوروں کے حقوق کے تحفظ کی خاطر کئی تنظیمیں بیدار ہورہی ہیں ، کئی حکومتیں جانوروں کے تحفظ کے لیے سرگرم مہمیں چلارہی ہیں ، جانوروں کے حقوق کی رعایت نہ کرنے والوں کے لیے کڑی سے کڑی سزائیں تجویز کی جارہی ہیں ، ان قوانین کے پامال کرنے والوں کو قید وبند کی صعوبتیں بھی برداشت کرنی پڑرہی ہیں ، قربان جائیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر! جنہوں نے آج سے چودہ صدی قبل حیوانات کے حقوق کے تحفظ اور ان کی حمایت کا اعلان فرمایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جانور کو بھوکا رکھنے، اسے تکلیف دینے، اس پر سکت سے زائد بوجھ لادنے سے منع فرمایا، نیز جانور کو نشانہ بنانے، جانور پر لعنت کرنے والے کو مجرم قرار دیا، جانوروں کی تکلیف دہی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قساوتِ قلبی میں سے شمار کیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانوروں کے ساتھ رحمت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال اور افعال سے احادیث کی کتابوں میں ملتی ہےجن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جہاں انسانوں کے ساتھ رحم اور شفقت فرماتےوہیں جانورں کے ستھ بھی رحم کا معاملہ کرتے ان کی رعایت اور خیال رکھنے کا صحابہ کوحکم دیتے ۔جانوروں کے ساتھ رحمت کے انہی پہلوؤں میں سے چند کا یہاں تذکرہ کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کے سامنے یہ آشکار ہوسکے کہ دین اسلام محض انسانیت کےلیے نہیں بلکہ تمام کائنات کے لیے رحمت ہے اور نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم صرف مسلمانوں یا بنی نوع انسان کے لیے نہیں بلکہ حیوانوں اور چرند پر بلکہ تمام مخلوق کے لیے رحمت تھے بقول سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کہ ( قد تركنا رسول اللّٰه صلي اللہ عليہ وسلم وما يقلب طائر جناحيہ في السماء الا ذكر لنا منہ علما ) [1]
Flag Counter