جانوروں کے مثلہ کرنےوالے پر لعنت فرمائی ہے۔
یہاں جانورکے مثلہ کرنےوالے پرلعنت کی گئی ہے،چہ جائیکہ ایک انسان جوکہ محترم ومشرّف ہے اس کازندہ یامُردہ حالت میں مثلہ کیاجائے؟؟!!۔
یہ کچھ نمونےکے طور پر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے آداب جنگ اور قیدیوں کے ساتھ برتے جانے والے سلوک کے حوالے سے پائے جانے والے تاریخ کے چند سنہرے واقعات کو قلمبند کرنے کا موقع اللہ رب العالمین نے میسر فرمایا ۔ یہ اس مالک کا بہت بڑا احسان ہے ۔ مقصد محض نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت وشفقت اور اغیار کے ساتھ اخلاق عالیہ کی اعلیٰ مثالیں پیش کرنا مقصود تھا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو لوگ کثرت سے پڑھیں اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جتنی محبت بڑھاسکتے ہیں بڑھائیں کیونکہ یہی توشہ آخرت ہے ۔
|