Maktaba Wahhabi

72 - 305
عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : " تم اپنی اولاد کی قدر کرو اور انکی اچھی تربیت کرو"۔ عن علی رضی اللّٰہ عنہ أَنَّہُ قَالَ:" عَلِّمُوْا أَوْلَادَکُمْ وَأَہْلِیْکُمْ الْخَیْرَ وَأَدِّبُوْہُمْ " (مسند عبد الرزاق ) حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا :" اپنے اہل وعیال کو بھلائی کی تعلیم دو، اور انہیں ادب سکھلاؤ۔" عن إبن عباس رضی اللّٰہ عنہما عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَنَّہُ قَالَ:" مِنْ حَقِّ الْوَلْدِ عَلَی الْوَالِدِ أَنْ یُحْسِنَ أَدْبَہُ وَیُحْسِنَ اسْمَہُ"۔( أخرجہ البیہقی) عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما کہتے ہیں، رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :"بیٹے کا باپ پر یہ حق ہے کہ اس کا نام اچھا رکھے اور اسے بہترین ادب سکھائے " عن أنس رضی اللّٰہ عنہ عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَنَّہُ قَالَ:"أَلْغُلَامُ یُعَقُّ عَنْہُ یَوْمَ السَّابِعَ، وَیُسَمَّی، وَیُمَاطُ عَنْہُ الْأَذٰی، فَإِذَا بَلَغَ سِتَّ سِنِیْنَ أُدِّبَ، وَإِذَا بَلَغَ تِسْعَ سِنِیْنَ عُزِلَ عَنِ الْفِرَاشِ، فَإِذَا بَلَغَ ثَلَاثَ عَشْرَۃَ سَنَۃً ضُرِبَ عَلَی الصَّلَاۃَ وَالصَّوْمِ، فَإِذَا بَلَغَ سِتَّۃَ عَشْرَۃَ سَنَۃً زَوَّجَہُ أَبُوْہُ، ثُمَّ أَخَذَ بِیَدِہِ، وَقَالَ قَدْ أَدَّبْتُکَ وَعَلَّمْتُکَ وَأَنْکَحْتُکَ وَأَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ فِتْنَتِکَ فِی الدُّنْیَا وَعَذَابِکَ فِی الْآخِرَۃِ " إبن حبّان۔ انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : "بچے کا ساتویں دن عقیقہ کیا جائے، اس کا نام رکھا جائے، اس کے بال مونڈ دئے جائیں، جب وہ چھ سال کا ہوجائے تو اسے ادب سکھایا جائے، جب نو سال کا ہوجائے تو اس کا بستر الگ کردیا جائے، جب تیرہ سال کا ہوجائے تو نماز نہ پڑھنے پر مارا جائے، جب وہ سولہ سال
Flag Counter