Maktaba Wahhabi

308 - 357
کسی کو ہنستے دیکھنے پر دُعا: 98۔ جب کسی کو ہنستے ہوئے دیکھیں تو اس کے لیے یہ دُعا کریں: (( اَضْحَکَ اللّٰہُ سِنَّکَ ))° [1]’’اﷲ آپ کو سدا خوش رکھے۔‘‘ عروسہ کے لیے دُعا: 99 ۔نکاح کا خطبہ، شادی کی مبارک، آدابِ زفاف وغیرہ امور تو اصل کتاب میں نمبر (۱۶۶) تا (۱۶۹) کے تحت گزر گئے ہیں، جب کہ ایک حدیث میں ہے کہ عورتیں جب عروسہ کو اس کے شوہر کے گھر میں داخل کریں تو اس کے لیے یہ دُعا کریں: (( عَلَٰی الْخَیْرِ وَالْبَرَکَۃِ وَعَلٰٓی خَیْرٍ طَائِرٍ )) [2] ’’اللہ تعالیٰ تمھیں خیر و برکت سے مالا مال کرے۔‘‘
Flag Counter