Maktaba Wahhabi

27 - 357
مثلاً اہمیّت و فضیلتِ دعا، آدابِ دُعا، شرائطِ قبولیت، مقامات و اوقاتِ دعا اور مستجاب الدعوات لوگ وغیرہ۔ (1)اہمیّت و فضیلتِ دعا: دعا کی اہمیت یہی کیا کم ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحیح حدیث میں اسے ’’عبادت‘‘ قرار دیا ہے، جبکہ ایک دوسری صحیح حدیث میں اسے اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ قابلِ قدر چیز بتایا ہے اور اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں جابجا دعا مانگنے کا حکم فرمایا ہے اور انبیائے کرام علیہم السلام کے بارے میں فرمایا ہے کہ وہ خوف و رغبت کے ساتھ ہمیں پکارتے (دعائیں کرتے) تھے۔ ایسے ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے کہ دعا نہ مانگنے سے اللہ ناراض ہوتا ہے۔ اب آئیے قبولیتِ دعا کی شرائط، دعا کے آداب، اوقات و مقاماتِ قبولیتِ دعا اور مستجاب الدعوات و غیر مستجاب الدعوات لوگوں کا مختصر تذکرہ کر دیں اور جنھیں اس سارے مضمون سے متعلقہ آیاتِ قرآنیہ اور احادیثِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دلائل اور دیگر تفصیلات مطلوب ہوں، وہ ہماری متعلقہ مشار الیہ کتاب کا مطالعہ کرلیں جوکہ الحمد للہ کافی مفصّل و مدلّل اور مطبوع ہے:
Flag Counter