Maktaba Wahhabi

154 - 357
طرف لوٹنے والے ہیں۔ ان پر ان کے رب کی نوازشیں اور رحمتیں ہیں اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔‘‘ 117۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’ہر ناخوشگوار موقع پر ﴿ إِنَّا للّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ  ﴾ [سورۃ البقرۃ: ۱۵۶] پڑھا کرو۔ حتیٰ کہ جوتے کا تسمہ ٹوٹنے یا گم ہونے پر بھی، کیونکہ یہ بھی مصائب میں سے ہے۔‘‘ [1] نعم ا لبدل: 118۔ اُم المومنین حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سُنا: ’’ کسی کو جب بھی کوئی مصیبت پہنچے تو یہ دعا پڑھے: ((إِنَّا للّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ  َللّٰھُمَّ اْجُرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ وَاخْلُفْ لِیْ خَیْرًا مِّنْھَا )) ’’بے شک ہم اللہ کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ جانا ہے۔ اے اللہ! مجھے مصیبت سے بچانا اور میرے لیے اس
Flag Counter