Maktaba Wahhabi

140 - 357
حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ کا قول ہے: ’’جو قوم رضائے الٰہی کے حصول کی خاطر باہم مشورے سے قدم اُٹھائے، وہ دانش مندانہ نتیجے کو پہنچ جاتی ہے۔‘‘ [1] تکلیف، پریشانی اور غم کے وقت: 100۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رنج و غم کے وقت یہ کہا کرتے تھے: (( لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْعَظِیمُ الْحَلِیْمُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ لَآاِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ رَبُّ السَّمٰواتِ وَرَبُّ الْاَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ )) [2] ’’عظیم و حلیم اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، عرشِ عظیم کے رب کے سوا کوئی معبود نہیں، آسمان و زمین اور عرشِ کریم کے رب کے سوا کوئی معبود نہیں۔‘‘ 101۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی مشکل لاحق ہوجاتی تو یہ دعا پڑھتے:
Flag Counter