Maktaba Wahhabi

137 - 357
’’ہر نماز کے بعد معوِّذات (چاروں قل) پڑھا کرو۔‘‘ [1] 97۔ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: ’’اے معاذ! اللہ کی قسم! میں تجھ سے محبت رکھتا ہوں۔ تم ہر نماز کے بعد یہ کہناکبھی نہ چھوڑنا: (( اَللّٰھُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ )) [2] ’’اے اللہ! تو اپنے ذکر، شکر اور حُسنِ عبادت میں میری مدد فرما۔‘‘ استخارہ: 98۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمام امور میں استخارہ کرنے کی اس طرح تعلیم دیا کرتے تھے، جِس طرح ہمیں قرآن کی کوئی سورت سکھلاتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے:
Flag Counter